سابق صدر کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم

403

سابق صدر وآرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے  آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیا،ہائیکورٹ کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے سنگین غداری کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بہت اچھا ہے، مجھے خوشی ہے عدالت  نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیا، ہائیکورٹ کا لاہور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد بات کروں گا۔

پرویز مشرف نے کہا کہ میری طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہے، صحت یابی کےلئے دعائیں کرنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔