ترکی سے درجنوں پاکستانی ملک بدر

489

اسلام آباد: ترکی  سے ملک بدر کیے گئے 65 افراد میں سے  26 کو تفتیش کے لیے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ترکی  کی جانب سے غیرقانونی طور پر  مقیم  65  پاکستانیوں کو  ملک بدر کیا گیا ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بدر افراد کی تفتیش کی جس میں 65 مسافروں میں سے  38 مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق ہونے پر انہیں چھوڑ دیا گیا ہیں۔

جن مسافروں کے دستاویزات کی تصدیق نہ ہو سکی انکی تعدد 26 ہے ، ایف آئی اے نے مزید تفتیش کرنے کے لیے ان تمام مسافروں کو پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا۔