مہنگائی سنگین عوامی مسئلہ بن گئی،اسلم خان فاروقی

80

کراچی(پ ر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی کی زیر صدارت ایم کیو ایس سی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں سندھ مجلس عمل کے صدر معروف سماجی رہنما غازی محمد جمیل کو استقبالیہ دیا گیا،اس موقع پر ممتاز دانشور محمد اسلم غوری نے استقبالیہ تقریب کے موضو ع عوامی مسائل پرخصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل میں موجودہ مہنگائی عوام کا اہم و سنگین مسئلہ بن گئی ہے ۔