فیڈرل بی ایریا کے رہائشی علاقے میں غیر قانونی تجارتی تعمیرات

212

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) فیڈرل بی ایریا بلاک دس میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات کا آغاز کیے جانے سے علاقے کے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق رہائشی پلاٹ نمبر بی 249 فیڈرل بی ایریا میں مقامی بلڈر نے مبینہ طور پر کمرشل تعمیرات کے لیے کارروائی تیز کردی ہے۔ لوگوں نے بتایا ہے کہ اس مق مقصد کے لیے گراونڈ فلور پر کام تیز کردیا ہے۔ تاہم سندھ بلدنگز کنٹرول اتھارٹی کے افسران اس غیرقانونی تعمیر پر فی الحال خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ لوگوں نے بتایا ہے کہ بلڈر مذکورہ پلاٹ پر فلیٹ اور دکانیں تعمیر کررہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے پورے فیڈرل بی ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر ہے جس سے علاقے میں سیوریج اور پینے کے پانی سے متعلق مسائل پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ لوگوں نے ڈی جی ایس بی سی اے سے کہا ہے کہ وہ ان غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔