جماعت اسلامی کے تحت سوئی گیس ہیڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ آج ہوگا

207

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت گیس کے نرخوں میں ظالمانہ اضافے ،سی این جی اسٹیشنو پر گیس کے مسلسل تعطل اور گھروں میں گیس لوڈشیڈنگ اور صنعتی اداروں کی تباہی کے خلاف آج 13جنوری کو4 بجے سہ پہر سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کے سامنے نزد سوک سینٹر گلشن اقبال احتجاجی مظاہرہ ہو گا ۔