ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار، دھند کاراج

308

کراچی/ پشاور/ لاہور/ کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر+ نمائندگان جسارت) ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جبکہ شدید دھند نے ہر چیز دھندلا دی ہے۔ دھند کے باعث ٹرینوں کاشیڈول متاثر، ائرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔ملک بھر میں شدید دھند کا راج برقرار ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ دھند کے باعث پروازیں کا شیڈول متاثر ہے۔ کڑاکے کی سردی اور شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔دھند کے باعث موٹر وے کو بھی مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کی گاڑی کی رفتار کم،اور فوگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقہ جات ، میدانی اور بالائیعلاقوںمیں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ادھر کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے، شہر قائد میں جمعرات رواں موسم سرما کا سرد ترین رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 7 اعشاریہ 5 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی میں اضافے اور رواں سال کی پہلی بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل جنوری 2014ء میں درجہ حرارت 6 اعشاریہ 5 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا، شہر قائد میں سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو مغربی بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور کراچی میں ہلکی بارش لائے گا۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں اتوار کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو تیز ہواؤں کے سبب سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔شمور شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج حد نگاہ صفر رہ گیا۔ مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 جبکہ زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ،کالام میں منفی 10 مالم جبہ میں منفی 5 اور مدین بحرین منفی 2 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد اورگردونواح میں منفی 1 ، گلیات میں منفی 8 ڈگری ریکارڈکیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کھرمنگ منفی 15،ڈسٹرکٹ شگر، منفی 18اور ڈسٹرکٹ گانچھے میں درجہ حرارت کم از کم منفی 20ریکارڈ کیا گیا ہے۔کوئٹہ،ژوب، پشین،قلعہ عبد اللہ ، تربت، کیچ اور پنجگورمیں بھی موسم خشک اورشدید سردی کی لپیٹ میں ہے یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی05، قلات میں منفی04،کوئٹہ میں منفی02،ژوب میں منفی صفر، دالبندین میں منفی ایک، بارکھا ن میں 03،نوکنڈی میں 04 پنجگور میں 02،پسنی میں 12 ،اوڑمارہ میں 10اور جیونی میں12جبکہ گو ادر میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، پشاور ،پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں سردی اوردھند رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا میں خشک سردی کا راج برقرار ہے۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کو کوئی امکان نہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان نہیں تاہم خشک سردی برقرار رہے گی۔ مالم جبہ اور اپردیر درجہ حرارت منفی 6، چترال میں منفی 3، بنوں میں منفی 2 اور پاراچنار میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔