افغانستان: طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی وزارت قائم

170

افغان اسمبلی سے منظوری کے بعد وزارتِ امن کا پہلا اجلاس دارالحکومت کابل میں  منعقد ہوا

نائب وزیرِ امن غلام یحیٰ عباس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت امن مذاکرات کو منّظم انداز میں چلائے گی اور اس حوالے سے اداروں کے درمیان مشاورت کا پلیٹ فورم تشکیل دینے کے لیے  کام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے آغاز  کے لیے ہم سنجیدہ سطح کے اقدامات کریں گے اس سلسلے میں اعلیٰ امن شوریٰ بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ہماری مدد کرے گی جب کہ ہم امن کے موضوع پر شوریٰ کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2010 میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کی جانب سے ملک میں اعلیٰ امن شوری قائم کی گئی تھی۔