سندھ ثقافتی میلہ 18 جنوری سے ٹنڈو آدم میں منعقد ہوگا

849

ٹنڈو آدم:  چوتھا سندھ ثقافتی میلہ 18 جنوری 2020 سے ٹنڈو آدم میں منعقد ہوگا، محکمہ ثقافت کے صوبائی وزیر سردار شاہ میلے کا افتتاح کرینگے۔

مہران ہسٹاریکل اینڈ کلچرل ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے سہہ روزہ چوتھا سندھ ثقافتی میلہ 18 جنوری 2020 سے ٹنڈو آدم میں شروع کیا جارہا ہے، صوبائی وزیر عبدالباری پتافی٫ کھیلوں کے صوبائی سیکریٹری امتیاز شاہ اور محکمہ ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل سندھ منظور احمد قناسروبھی شرکت کریں گے۔

 گھوڑوں کی دوڑ، سندھی زبان پر لیکچر، اردو اور سندھی مشاعرہ، سندھی پٹکا باندہنے کا مقابلا، بہترین بکریوں کی نمائش، طلباء کے درمیان تقریری مقابلے، بیل کے دوڑ کے مقابلے،بھینسوں کی نمائش، ثقافتی رقص، زراعت پر سیشن ایوارڈ تقریب کے ساتھ ساتھ محفل موسیقی کے پروگرام بھی منعقد کیئے جائینگے۔

 چوتھا سندہ ثقافتی میلہ 18 جنوری سے 20 جنوری 2020 تک تین دن جاری رہے گا،مہران ہسٹاریکل اینڈ کلچرل ویلفئر سوسائٹی کے صدر آچر خاصخیلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میلے کے حوالے سے جاری انتظامات کا جائزہ لینے اور حتمی شکل دینے کے حوالے سے آرگنائیزنگ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ بلائی گئی ، جس میں شاہ جہان جونیجو، عاشق ساند، پروفیسر یاد شیخ، مولا بخش خاصخیلی، علی نواز تھیم، یوسف بروہی، نظیر احمد خاصخیلی، علی گل خاصخیلی، اعجاز خاصخیلی اور دیگر نے شرکت کی ہے ۔

آچر خاصخیلی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے سیاحت، ثقافت، تاریخ سمیت تعلیم، زراعت، ثقافتی کھیل کے حوالے سے نوجوان نسل کومعلومات اور آگاہی کی سخت ضرورت ہے،  یہ پروگرام بھی اس کی ایک کڑی ہے۔