ثنااللہ عباسی آئی جی خیبر پختونخوا تعینات

589

وفاقی حکومت نے نے ثنا اللہ عباسی کو آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس سروس گروپ کےگریڈ 21 کےافسر ثنا اللہ عباسی کو آئی جی کے پی کے تعینات کردیاگیاجبکہ آئی جی کے پی کے ڈاکٹر نعیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ثنا اللہ عباسی کی  بطور آئی جی کے پی کےتعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ثنا اللہ عباسی اس سے قبل آئی جی گلگت بلتستان کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔