اپوزیشن حکومت کے خاتمےکا خواب دیکھنا چھوڑ دے، فردوس عاشق اعوان

372

اسلام آباد: ڈاکٹر فردوس  عاشق اعوان  کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں۔

وزیر اعظم  کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس  عاشق اعوان نے سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کی عوام نے  2 خاندانوں کی مسلط اقتدار کو زمین بوس کرکے  عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کیا ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا۔اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔

انکا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں۔لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی۔

عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم  سے لاتعلقی کا اعلان ہے۔ ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کر کے عوام نے  سیاسی افق سے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کر دیا۔