فواد حسن کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

79

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزہ توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فواد حسن کی بریت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر لیے ۔ عدالت نے فواد حسن کو دوبارہ 7 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ فواد حسن پر اربوں روپے کے اثاثہ جات غیر قانونی طور پر بنانے کے الزامات عائد کییگئے ہیں۔