بنگلہ دیشی ٹیم نہ آئی تو آئی سی سی سے رجوع کریں گے،چیئرمین پی سی بی

553

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسن مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی ہوم سیریز اپنے گھر پر کھیلے گا ، ہم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا کامیابی سے انعقاد کرکے بتا دیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیم پاکستان آکر کھیل سکتی ہے، بنگلا دیش کا ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پاکستان نہ آنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے ۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئی تو بین الاقوامی کرکٹ بورڈ سے رجوع کریں گے۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچ ہونا بڑا ٹرننگ پوائنٹ ہے، اگلے پی ایس ایل کے لیے 425 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رضامندی ظاہر کی ہے ۔ پی ایس ایل کے معاملے پر فرنچائز کی ہر ممکن مدد کریں گے۔