میں صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں، جسٹس وقار سیٹھ

499

پشاور: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزا سنانے والے تین رکنی خصوصی بینچ کے سربراہ جسٹس  وقار سیٹھ کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہاٹ اور مردان میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کے دوران سینئر وکیل معظم بٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار سیٹھ  کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سر آپ اچھے فیصلے کرتے ہیں، سخت حالات میں بھی آپ کے چہرے پر اطمعنان اور سکون نظر آرہا ہے،ان حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے۔

چیف جسٹس پشاور وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ حالات کو کیا ہوا، صبح آتے وقت تو حالات ٹھیک تھے۔  انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا اسپورٹس چینل پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف کےخلاف فیصلے میں جسٹس وقار سیٹھ نے لکھا تھا کہ پھانسی سے قبل پرویز مشرف فوت ہوجائیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک لاکرتین دن تک لٹکائی جائے۔