جمعیت کے کارکن کی شہادت پر حکومت کا ردعمل آگیا

477

بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں لسانی تنظیم  کے اسلامی جمعیت طلبہ پر حملے میں کارکن شہادت اور زخمی ہونے کے واقعے پر حکومت کا ردعمل آگیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل یونیورسٹی میں ایک جان گئی اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جتنی بھی اسٹوڈنٹ قیادت ہے وہ پاکستانی سیاست کی نرسری ہیں، طالبعلم کوقلم کی طاقت سےپذیرائی مل سکتی ہےوہ اسلحے سے نہیں مل سکتی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اسلاملک یونیورسٹی ہماری پہچان ہے،یہاں صرف ملکی نہیں غیر ملکی طلبابھی پڑھ رہے ہیں۔

لسانی تنظیم کے حملے میں شہید ہونے والے جمعیت کے کارکن کی نماز جنازہ ادا

گزشتہ شب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے بک ایکسپو پر لسانی طلبہ تنظیم کے حملے جمعیت 1 رکن شہید 24 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے تھے جبکہ 5 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے۔حملے میں نائب امیر جماعت اسلامی  لیاقت بلوچ بال بال بچے تھے۔

سراج الحق کا طفیل الرحمان شہید کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ