جرمنی:عمارت میں دھماکہ سے متعدد افراد زخمی

205

جرمنی کے شہر بلانکن برگ کی ایک عمارت میں دھماکہ کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق عمارت میں واقعہ صبح کے وقت پیش آیا جس کے بعد عمارت کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

واقعہ میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے لیے ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں کا استعمال کیا گیا ۔جرمن حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش جاری ہے ۔