بھارت کا بائیکاٹ کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

455

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ جب اور جہاں ضرورت پڑے گی، بھارت کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 132دن ہو چکے ہیں، بھارت نے بین الاقوامی تنظیموں کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

بھارت کی قانون سازی ہندو راشٹریہ کی سوچ مسلط کرنے کی سازش ہے۔سیٹیزن شپ قانون میں ترمیم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس سے اقلیتوں کے لئے بھی خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیاء کے بین الوزارتی اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے بھارتی وزیر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا تھا جس پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں اور جس فورم پر بھی ضرورت پڑے گی بھارت کا با ئیکاٹ کیا جائے گا۔