صوبائی اداروں کے ذمے 471 ملین روپے فوری جاری کیے جائیں،ایچ ڈی اے مہران ورکرز

84

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین سی بی اے کی 49ویں روز بھی پریس کلب کے سامنے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج وبھوک ہڑتال جاری رہی، جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین شاہد راجپوت، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ولیم نذیر گل نے کہا کہ صوبائی اداروں پر واجب الادا واٹر چارجز کی مد میں 471 ملین روپے ہیں جو کہ فوری طور پر ریلیز کیے جائیں۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی ڈویژنل کمشنر کی سربراہی میں تشکیل دی جاچکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات فوری طور پر پیسے ریلیز کرائیں تاکہ جولائی تا نومبر کی تنخواہوں کی ادائیگی ہوسکے۔ اس موقع پر عاشق علی قنبرانی، سلیم احمد، بشیر خاص خیلی، حامد حسین، ندیم خان ہمایوں، ضمیر ناصر اور دیگر بھی موجود تھے۔