کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی اچانک گھر پہنچ گئی

720

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی اچانک گھر پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق ایک ہفتے قبل خیابان بخاری سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی گزشتہ شب بحفاظت گھر پہنچ گئی، اہل خانہ نے پولیس کو اس حوالے سے کچھ بتانے سے گریز کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا منگی خیریت سے ہے اور رہائی تاوان کی ادائیگی کے بعد ہوئی۔

اس قبل تفتیشی افسران نے بتایا  تھا کہ رواں سال مئی میں ڈیفنس میں گھر کے باہر سے اغواء ہونے والی بسمہ کیس سے جڑے شواہد اور تحقیقات کرنے والے افسران سے مشاورت شروع کی گئی ۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں چار سے پانچ ملزمان شامل ہیں اور دونوں کیسز میں ملزمان رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔

تفتیشی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان جدید ٹیکنالوجی کے ایکسپرٹ ہیں اور رابطوں کے لیے وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ تین مقامات پر واردات کی جیو فینسنگ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بیان قلمبند کرکے عینی شاہدین کو چھو ڑدیا ہے، فائرنگ سے زخمی دعا کے دوست حارث کا ابھی تک بیان بھی نہیں لیا جاسکا۔