موٹر وے پولیس حادثات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی، قمر رضا جسکانی

93

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) موٹر وے پولیس کی جانب سے ترقیاں پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ موٹر وے پولیس کے ترقیاں پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب ایس ایس پی آفس موٹر وے پولیس جامشورو میں ہوئی، جہاں اے پی او سے پی او کے عہدوں پر ترقیاں پانے والے 12 افسران کو ایس ایس پی موٹر وے پولیس جامشورو قمر رضا جسکانی اور ڈی ایس پی بیٹ33 جامشورو محمد حسن بھٹی نے رینک لگائے۔ اس موقع پر ایس ایس پی موٹر وے پولیس قمر رضا جسکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاں پانے والے افسران اسی طرح فرض شناسی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے، موٹر وے پولیس ایم نائن پر حادثات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ تقریب میں اسٹاف آفیسر انسپکٹر وقاص اور ریڈر محمد دانش بھی موجود تھے۔