کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ،9 افراد گرفتار

496

کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دیں،آپریشن کے دوران9 افراد گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

محکمہ اینٹی انکروچمنٹ نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات، ٹھیلے، پتھارے ہٹا دیئے۔ کارروائیاں طارق روڈ، شہید ملت روڈ، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کی گئیں جس کے دوران فٹ ہاتھ، گرین بیلٹ پر قبضہ کرکے قائم کی گئی دکانوں، ٹھیلوں اور پتھاروں کو ہٹا دیا گیا۔

آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والے 9 افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔