لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات

403
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےلیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا27 نومبرکوعہدےکی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
خیال رہے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات 27 نومبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔ انھوں نے نومبر 2016 میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈ سنبھال لی تھی۔