بھارتی فوج کی درندگی، 13 لاکھ چھروں کا استعمال،90 شہید

230

امریکی جریدے کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی دل ہلا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

امریکی جریدے کیت مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی دل ہلا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پیلٹ گنوں سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

 مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل سپلائی کا فقدان ہے جبکہ اہم سڑکوں پررکاوٹوں کی وجہ سے لوگوں کا اسپتالوں تک پہنچنا بھی کافی مشکل ہے۔اسپتال انتظامیہ نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنا بند کردیے، جس کی وجہ سے معلوم نہیں کہ اب تک کتنے کشمیری شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بھارتی پولیس فورس نے اعتراف کیا ہے کہ 2016میں 32دنوں میں 13لاکھ چھروں کا استعمال کیا گیا تھا، جس سے 90کشمیری شہید، 15ہزار زخمی اور 500کی ایک یا دونوں آنکھیں ضائع ہوئیں۔اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ 2016سے 2018کے درمیان پیلٹ گنوں سے 1253افراد اندھے ہوئے ہیں۔