دوسرا پریکٹس میچ، گرین شرٹس نے 7 وکٹوں پر386 رنز بنالئے

351

پاکستان نے آسٹریلیا اے کے خلاف دوسرے پریکٹس میچ میں اسد شفیق کی شاندار سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنالئے۔

پرتھ میں جاری آسٹریلیا اے کے خلاف کھیلے گئے میچ 2 روزہ پریکٹس میچ میں قائمقام کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بخار کی وجہ سے دوسرے پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عابد علی نے اننگز کاآغاز کیا، جس کے آغاز میں ہی پاکستان کو نقصان برداشت کرنا پڑا، عابد علی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، نئے آنے والے بلے باز شان مسعود نے امام الحق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کےلئے70رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، امام الحق 44رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز حارث سہیل بھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف دو رنز بنا کر لوٹے گئے، محمد رضوان 22رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بابر اعظم 63، شان مسعود76، امام الحق 44، افتخاراحمد5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اسد شفیق 101اور کاشف بھٹی 76رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔