اسرائیلی فوج کے غزہ میں میزائل حملے جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہوگئی

544

غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں دوسرے روز بھی میزائل حملے جاری رکھے جس کی زد میں آکر 18 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ دو روز میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ اور العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 روز سے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کا آغاز رواں ہفتے کے آغاز سے ہوا جس میں فلسطینی جہادی تنظیم  ’اسلامک جہاد‘ کے کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید اور ان کے 4 بچے زخمی ہوگئے تھے۔ جس پر جہادی تنظیم نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔

Israel Attack On Palestine 3

گزشتہ روزاسرائیلی فضائیہ نے غزہ سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں رہائشی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 تک جاپہنچی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی سرحد پر مظاہرین کو ہلاک کرنے کا سلسلہ روک دے۔ جہادی تنظیم نے مصر کے ذریعے اسرائیل کو غزہ میں فائر بندی کی شرائط بھی پیش کردی ہیں۔

مصر نے ثالثی کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے دونوں فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فائر بندی کو اور سرحد پر ریلیوں کے پُر امن ہونے کو یقینی بنائیں۔ حملوں کو فی الفور بند کریں اور سرحدی علاقے میں فلسطینی مظاہرین کی ریلیوں پر فائرنگ روک دے۔

Israel Attack On Palestine 4

مصر اقواممتحدہ کے ساتھ مل کرفریقین سے بھرپور رابطے کررہا ہے تا کہ فائر بندی کو دوبارہ قائم کیا جا سکے تاہم یہ کوششیں جمعرات کی صبح تک کامیاب نہیں ہو سکیں۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری فضائی حملوں کی پیش نظر بیت المقدس کے علاوہ اسرائیل کے جنوب اور وسط میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے ہیں۔