پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

350

آسٹریلین کرکٹ  بورڈ نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کااعلان کردیا ہے۔

آسٹریلین سلیکٹرز ٹریور ہونس نےپاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے14 رکنی  آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ ڈیوڈ وارنر،اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بینکروفٹ بھی شامل ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین آسٹریلین اسکواڈ کی قیادت کریں گے،دیگر کھلاڑیوں میں  جوئے برنز، مارنوس لابوشین،ٹریوس ہیڈ،میتھیو ویڈ،پیٹ کمنز، نیتھن لیون ، جوش ہیزل ووڈ، میچل اسٹارک ، جیمز پٹینسن اور مائیکل نیسر بھی 14 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔