نوازشریف کےعلاج میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی، فردوس عاشق

258

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ نوازشریف کےعلاج معالجےکےراستےمیں رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی،ہم مہنگائی کے خلاف آٹومیشن اور ٹیکنالوجی کی طرف جارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات پر اجلاس کے ارکان نے اتفاق کیاہے کہ نواز شریف کو غیر مشروط جانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے بلکہ قانونی طور پر سکیورٹی بانڈز لیکر پابند کرنا چاہئے اور وقت کی بھی پابندی ہونی چاہئے، ایک وی آئی پی قیدی کےحوالےسےہم سب پریشان ہیں،انسانیت کا نام سیاست ہے،حکومت نواز شریف کے علاج کےلیےہرطرح کی سہولت کاری کیلئے تیار ہے ۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف شہری اور دیہی علاقوں میں الگ الگ حکمت عملی بنائی گئی ہے، ، کرپشن،بد انتظامی کے خلاف صورتحال میں بہتری آئے گی،کاروباری آسانیوں کے لیے بیوروکریٹک رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے،کاروباری آسانی کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کردیا گیا ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ 6 ارب روپے کی سبسڈی کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے ، عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے ، حکومت نے سی پیک کے دائرہ کار کو وسیع کیا ہے،سی پیک کے مغربی اور مشرقی روٹ منصوبوںکے بارےمیں کابینہ کو آگاہ کیا گیاہے،سی پیک منصوبے جہاں بھی ہیں وہاں کوئی سیاست نہیں ہے، سی پیک کے منصوبے کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔