انسانوں کو اذیت دینا، اپنی خواہشات پوری کرنا کیا جمہوریت ہے

100

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسانوں کو اذیت دینے، اپنی خواہشات پوری کرنا کیا جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں اور بے روزگاروں کو فلاحی مملکت میں وفاقی وزارت زکوٰۃ عشر وجود عمل میں لانے کے باوجود آئینی حقوق سے محروم کرکے کرپشن زدہ معاہدے کرکے تیز رفتار ڈیجیٹل میٹر لگاکر چھت سے محروم کرنے کی سازش کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصحاب کیف کے ساتھ کتے نے اس حکمراں کی اطاعت قبول نہیں اور غار میں اصحاب کیف کے ساتھ تاقیامت موجود رہے گا۔ کتے کے اس عمل کو کیوں بھول گئے۔ انہوں نے کہا کہ دور غلامی میں بادشاہت تھی، پانی سے بجلی پیدا کرکے واپڈا افسران کو ایک ہزار یونٹ تک مفت بجلی جاتی تھی آج مہنگی بجلی ہونے ملک کی معیشت تباہ ہونے کے باوجود بااختیار ملازمین و اراکین پارلیمنٹ صوبائی اسمبلی کو مراعات دی جاتی ہے۔ کفایت شعاری پروگرام پر کوئی نہیں ہوا، واپڈا چھوٹے درجے کے ملازمین کو مفت بجلی دینا ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا! اے لوگ تم میں خیانت دار وہ شخص ہے جو خود حکومت کا طلب گار ہو، حکومت کے طلب گار انتخابات میں کروڑوں روپے خرچ کرکے اقتدار حاصل کرتے ہیں، غریب ووٹ دینے کے رد عمل میں ووٹر ہمیشہ اذیت میں زندگی بسر کرتا ہے، دولت مند موج کرتے ہیں۔