عدالتوں کے حکم کے باوجود ملازمین کو بحال نہ کرنا قابل مذمت ہے

124

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر اور مزدور رہنما محبوب علی قریشی نے ایچ ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور ایم ڈی کے ظالمانہ مزدور دشمن اقدامات کرنے اور معزز عدالتوں کے فیصلوں پر عمل نہ کرنے عدالتوں کے حکم کے تحت ملازمین کو ملازمتوں پر بحال نہ کرنے کے عمل کی سخت مذمت کی ہے اور بتایا کہ ایچ ڈی اے کی انتظامیہ نے اپنے سینئر ملازمین کو جولائی 2016ء کو بلا وجہ اور قصور بتائے بغیر برطرفی کا لیٹر دیے بغیر ملازمتوں سے برطرف کردیا تھا، اس غیر قانونی عمل کیخلاف ملازمین نے سندھ لیبر کورٹ نمبر 6 حیدر آباد میں مستقل حیثیت سے ملازمت پر بحالی کے لیے درخواستیں داخل کی تھیں اور لیبر کورٹ نے اس کیس کی سماعت مکمل کرکے ملازمتوں پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا، جس کیخلاف سندھ لیبر ایلیٹ ٹربیونل کراچی میں اپیل داخل کی، اس اپیل کی سماعت پر 3 اکتوبر 2019ء کو فیصلہ جاری کیا گیا اور اس فیصلے کی روشنی میں ایچ ڈی اے کی تمام اپیلیں خارج کردی ہیں۔ متاثرہ ملازمین نے فیصلے کی کاپی کے ساتھ جوائنٹ رپورٹ پیش کی ہے لیکن ایچ ڈی اے انتظامیہ نے عدالتوں کے فیصلوں کے باوجود ملازمتوں پر بحال نہیں کیا، جو غیر قانونی عمل ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی، چیف سیکرٹری، وزیر بلدیات، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر مے مطالبہ کیا کہ عدالتوں کے فیصلوں کے تحت مستقل حیثیت سے ملازمتوں پر بحال کیا جائے اور عدالتوں کے فیصلوں پر عمل کرایا جائے۔