گرو نا نک کے یوم پیدائش کی تقریبات، سندھ سے یاتریوں کیلیے خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں

167

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے550سالہ یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے حیدرآباد سے ٹرین روانہ ‘ٹرین میں ایک بھی سکھ سوار نہیں تھاسندھ سے 20ہزار ہندو یاتری ننکانہ پہنچیں گے،ہندو یاتریوں کی جانب سے وزیر اعظم کے اقدام پر اظہار تشکر‘ سندھ سے 3 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں ہیں ،سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے550سالہ یوم ِ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب روانہ ہو گئی جس میں حیدرآبا د اور میر پور خاص ڈویژنوں اور نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے یاتری سوار ہیں ریلوے حکام کے مطابق سندھ سے 3 خصوصی ٹرینیں براہ راست ننکانہ صاحب جائیں گی دوسری ٹرین خیرپور میرس اور تیسری ٹرین لاڑکانہ سے روانہ ہوئی ہے پاکستان ریلوے نے ننکانہ صاحب جانے والے یاتریوں کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں ریلوے کے عملہ نے اسپیشل ٹرین میں سفر کرنے والوں میں ہدایت نامہ بھی تقسیم کئے ان پر لکھا تھا کہ کسی بھی قسم کا آتشی مواد ، پیٹرول و تیل اور کیمیکل لے جانے سے گریز کریں اور سفر کو محفوظ
بنانے کے لیے ہدایت نامہ پر عمل کریں حیدرآباد سے روانہ ہونے والی8اکا نومی اور 2لوئر اے سی پر مشتمل ٹرین میں768 ہندو مردو و خواتین یاتری سوار تھے جبکہ ٹنڈو آدم ، شہداد پور ، نوابشاہ اور دیگر اسٹیشنوں سے بھی یاتری سوار ہونگے ۔ ہندو یاتریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم حکومتِ پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کو مبارک باد دیتے ہیں انہوں نے ہمیں بہت زیادہ سہولیات دیں اور سفر کو آسان بنادیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے خاص دلچسپی لیکر کرتار پور راہداری کھولی ہے جس سے سکھ یاتریوں اور ہندوؤں کو فائدہ ہو گا۔
خصوصی ٹرینیں