کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد 

553

=برطانیہ کی کاؤنٹی اسیکس میں کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد  کرلی گئیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسٹرن ایوینیو کے واٹر گلیڈ پارک کے قریب سے کنٹینر میں ملنے والی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا دیا گیا ہے ۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکھٹے کرنے کا عمل تیز کردیا ہے جبکہ شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان کو حراست میں بھی لیاگیا ہے جس پر شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ وہ ان تمام افراد کو قتل کرنے میں ملوث ہوسکتا ہے ۔

Image result for Essex Police: 39 people found dead in lorry container

دوسری جانب چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہوسکتا ہے ۔

ابتدائی تفتیش کے دوران اب تک یہ معلومات حاصل کی گئیں ہیں کہ جس گاڑی سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہ بلغاریہ سے برطانیہ لائی گئی جو 19 اکتوبر کو ہولی لینڈ میں داخل ہوئی۔