پولیس اہلکارنے تلخ کلامی پرفائرنگ کرکے نوجوان کوزخمی کردیا

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فریئر تھانے کی حدود میں تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا، اہلِ محلہ نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کوتشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔فریئر تھانے کی حدود چانڈیو ویلج میںایک رہائشی عمارت کی پارکنگ میںپولیس اہلکار فہد نے18سالہ جنیداحمد ولد یوسف کو روکا اور تلخ کلامی کے بعد فائرنگ شروع کردی جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان نے الزام لگایا ہے کہ واقعے کے وقت اہلکار نشے کی حالت میں تھا ، فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکیں جمع ہو گئے جنہوں نے مذکورہ پولیس اہلکار کو پکڑ کر فرئیر پولیس کے حوالے کردیا،جس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ایس ایچ او فرئیر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ فائرنگ کرنے والا ان کاگن مین ہے،فائرنگ کرنے والا کانسٹیبل سیکورٹی زون2میں تعینات ہے۔