صحابہ کرام کیخلاف گستاخانہ پوسٹ کرنے پر پہلی بار مجرم کو سزا

727

پاکستان میں پہلی بار سوشل میڈیا پر صحابہ کرام رضی تعالی عنہ کے بارے میں گستاخانہ پوسٹ کرنے والے ملزم کو سزا سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی عدالت نے ملزم ساجد علی کو پانچ سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، مجرم ساجد علی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ایکٹ کی شق نمبر 11 کے تحت سزا سنائی گئی۔

مجرم ساجد علی کے خلاف2017 میں ایف آئی اے نے صحابہ کرام کی گستاخی کرنے پرسائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور مکمل چھان بین کے بعدرپورٹ تمام شوائد کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی گئی جس پر تفصیلی دلائل ہوئے اور پھر ملزم کو سزا سنائی گئی۔