جے یو آئی ف سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل

346

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے 7 رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

کمیٹی میں پرویز خٹک سمیت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی اوراسد عمرشامل ہیں۔