دماغی چوٹ لگنے سے امریکی باکسر  جان کی بازی ہار گیا

314

امریکی باکسر پیٹرک ڈے ریسلنگ  کے دوران دماغی چوٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

پیٹرک ڈے کا مقابلہ امریکی ا ولمپیئن چارلس کونویل سے ہفتے روز شگاگو کے ون ٹرسٹ ارینا میں ہوا  جہاں مقابلے کے دوران 27 سالہ باکسر کے پروموٹر لوڈی بیلا کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے کے روز چارلس کونویل سے ناک آؤٹ شکست کے دوران دماغی طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

پیٹرک ڈے کو نارتھ ویسٹرن میموریل اسپتال میں دماغی سرجری کے بعد کوما میں چلے گئے تھے اور آخری سانس تک کوما میں ہی رہے مقابلے کے دوران ​پیٹرک ڈے کو دماغ میں شدید چوٹ لگنے  کے بعد اُنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیاتھا جہاں ان کا ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا لیکن بدقسمتی سے زندگی نے ان کا ساتھ نہ دیا اوروہ جان کی بازی ہار گئے۔

Image result for Patrick Day boxer

ستائیس سالہ باکسر کے پروموٹر کا کہنا ہے کہ پیٹرک کی فیملی، ٹیم  ممبرز اور ان کے تمام قریبی عزیز و اقارب اُن کے لیے دعاگو ہیں۔ جن لوگوں نے اس موقع پر اظہار ہمدردی کی ہم ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں ۔

دوسری جانب میچ کے دوران ریفری سیلسٹینو روئز نے مقابلہ کو ایک منٹ 46 سیکنڈز تک فائٹ کو روکے رکھا تھا یہاں تک کہ انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ پیٹرک ڈےرواں سال دوران فائٹ زخمی ہوکر انتقال کرجانے والے تیسرے باکسر ہیں۔اس سے قبل ارجنٹائن کے ایک باکسر ہوگو سینٹیلان بھی اسی طرح جولائی میں رنگ میں زخمی ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔