ڈگری، الخدمت آرفن کئیر کی جانب سے ورلڈ ہینڈ واشنگ ڈے پر تقریب

95

ڈگری (نمائندہ جسارت) الخدمت آرفن کئیر پروگرام ڈگری کی جانب سے ’’ورلڈ ہینڈ واشنگ ڈے‘‘ کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس سلسلے میں بچوں کو آگاہی دی گئی جبکہ معرف فزیشن و ایم ایس تعلقہ اسپتال ڈگری ڈاکٹر انوار الدین کھتری نے بچوں کو صحت وصفائی کی اہمیت و فوائد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پروگرام میں شریک ماؤں اور بچیوں کو فوزیہ خالد نے آگاہی دی۔ تقریب سے محمد ارسلان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ریفریشمنٹ سے ماؤں اور بچوں کی تواضع کی گئی۔