خواتین کشمیر مارچ میں بھر پور شرکت کریں،عطیہ نثار

122

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہاہے کہ خواتین کشمیر مارچ میں بھر پور شرکت کریں ‘مقبوضہ کشمیر میں بے گناہوں کا لہو ہمیں آواز دے رہا ہے ہمارا اتحاد، یکجہتی اورسفاکیت کے خلاف آواز بھارت کو باور کروادے گی کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیر
ہمارا ہے اور انسانیت سوز مظالم کرفیو کی مذمت کرتے ہیں خواتین اسلام 13اکتوبر کے حیدرآباد میں منعقدہ کشمیر مارچ کو کامیاب بناکر دنیا پر واضح کردیں کہ ہم کشمیری بھائیوں‘ بہنوں کے ساتھ ہیں۔یہ بات انہوںنے اپنے 13اکتوبر کو حیدرآباد میں ہونے والے کشمیر مارچ کے حوالے سے پیغام کہی مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور قیمہ پاکستان درانہ صدیقی کرینگی ۔ناظمہ صوبہ عطیہ نثار نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کی مذمت میں جلسے ‘ جلوس اور ریلیاں ملک کے گوشے گوشے میں جاری ہیں اور عوام الناس کی بڑی تعداد کی شرکت نے باور کروادیا کہ عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں مسئلہ کشمیر کسی زمینی تنازعے کا نام نہیں بلکہ ایک کروڑ 30 لاکھ انسانوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے بدترین کرفیو اور سفاکیت نے انسانیت کی تذلیل کردی ہے ۔