مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ،5 افراد زخمی

621

لندن:برطانیہ کے جنوب شمال میں واقع شہر مانچسٹر میں  ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے پانچ افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ41 سالہ حملہ آور برطانوی وقت کے مطابق  صبح 11 بجکر 15 منٹ پرمانچسٹر کے ایک شاپنگ مال میں داخل ہوا اورشہریوں پر چاقو سے حملہ کرنا شروع کردیا،جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں   زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

حملہ کےفوری بعدپولیس نے کارروائی کرکے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن   نے حملے  کی مذمت کرتے ہوئےزخمی ہونے والوں سے ہمدری کا اظہار کیا۔