سید منتظر عباس رضوی کیخلاف مذہبی بنیاد پر مقدمے درج کرنا قابل مذمت ہے، شہمیر فقیر

168

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تلہار کی درگاہ سید اوبایو شاہ کے گدی نشین سید منتظر عباس رضوی پر کیس داخل کرانے پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر شہمیر فقیر، سجاد لغاری ودیگر نے کہا کہ کچھ روز قبل ہمارے مرشد سید منتظر عباس رضوی کیخلاف سوشل میڈیا پر ایک شعر شیئر کرنے پر مذہبی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر کیس ختم کیا جائے۔