ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے، اقبال ہاشمی

82

کراچی (صباح نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ ملک بھر کے اسپتال ڈینگی، ملیریا، سگ گزیدگی، موسمی بخار اور ایسی بہت سی بیماریوں کے شکار مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ حکومت کی جانب سے15 فیصد اضافے کے عندیہ کی آڑ میں 100 فیصد اضافے اور شوگر، بلڈ پریشر اور السر جیسی بیماریوں کی ادویات46 روپے تک مہنگی کرنے کے فیصلے کے خلاف رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔