مدارس کا نصاب تبدیل نہیں ہورہا، وزیر داخلہ

698

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مدارس کا سلیبس تبدیل نہیں ہورہا اور نہ کسی مدرسے پر پابندی لگ رہی ہے۔

اسلام آباد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گےان کا ایک بھی مطالبہ ایسا نہیں کہ حکومت اس سے آگاہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفارتکاروں کےلیےمحفوظ ملک قراردیا جا چکا ہے اور ڈپلومیٹک انکلیوکی سیکیورٹی کی بہتری کیلیے مزید اقدامات کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 27اکتوبر 1947کو بھارتی حکومت نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا ،مودی حکومت کشمیر کی صورتحال پر شدید دباؤ میں ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں۔

اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا 70برسوں سے حکومت کرنےوالوں سے پوچھناچاہیے، دس سال میں ڈالر کی قدر گری ہے جبکہ سن 2000 میں ڈالر 60روپے کا تھا اور 2018 میں ڈالر کی قدر 100روپے سے بڑھ چکی تھی ،وہ بھی اس حکومت نے نہیں کیا۔