بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان

281

سرینگر : بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر عائد پابندی 10 اکتوبر سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جمعرات سے سیاح جموں و کشمیر کی جانب سفر کرسکیں گے، تاہم بھارتی حکومت کے اعلان کے باوجود برطانیہ اور دیگر ممالک نے اپنے شہریوں کو بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کا سفر نہ کرنے کا مشورہ برقرار رکھا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی حکومت نے 5اگست سے جموں و کشمیر سے تمام سیاحوں، یاتریوں اور غیر کشمیری طلبا کو واپس لوٹنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے مزید فوجی دستے بھی وادی میں تعینات کر دیے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی حکومت نے 5 اگست کو لوک سبھا میں ایک بل متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر دیا تھا۔ جس سے کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت بھی ختم ہو گئی تھی ۔