حیدرآباد،وپولیس کی گٹکا مافیا کیخلاف بھرپور کاروائی10 گرفتار

150

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدر آباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر شہر میں جرائم پیشہ، مین پوری اور گٹکا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی تیز کردی گئی، مختلف تھانوں سے دس ملزمان گرفتار، پھلیلی پولیس نے لیاقت پل سے اسٹریٹ کرائم کی وار داتوں میں ملوث ملزم اظہر ولد عبدالعزیز کو 30 بور پستول سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ دو اور مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم عارف قائم خانی ولد عبدالرحمن سکنہ پھلیلی کو 110 مین پوری سمیت جبکہ ملزم علی ولد علی شیر آرائیں سکنہ ہیر آباد سے 370 مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ پھلیلی پولیس نے اسلام آباد پھاٹک کے قریب چھاپا مار کر ایک ملزم سلمان کے قبضے سے 30 گرام چرس اور عمر کے قبضے سے ایک کلو 20 گرام چرس برآمد کرکے ان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل سمیت مقدمہ درج کرکے سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔ ڈی ایس پی ہوسڑی علی محمد مغل کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد انور نے چھاپا مار کر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد علی ولد رحیم کو گرفتار کرکے 150 مین پوری برآمد کیں، جبکہ دیگر کارروائی میں ملزم نعمت اللہ ولد نور شہاز کو گرفتار کرکے 200 پڑیا مین پوری برآمد کی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ ہوسڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم فرمان علی لاشاری کو گرفتار کرکے 250 مین پوری برآمد کی، مقدمہ درج کرکے سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 10 کی عدالت میں پیش کیا جنہیں جیل بھیج دیا گیا۔ لطیف آباد کے ڈی ایس پی مسود اقبال کی زیر نگرانی کارروائی میں ائر پورٹ پولیس نے ملزم دانش کو گرفتار کرکے مین پوری برآمد کرلی، جسے مقدمے درج کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔