ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلیے ٹنڈوآدم سے آج قافلہ روانہ ہوگا

117

ٹنڈوآدم (پ ر)ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلیے ٹنڈوآدم سے آج قافلہ روانہ ہوگا،قیادت علامہ محمد راشد مدنی کریں گے،کانفرنس چناب نگرمیں 10سے 11تک منعقدہوگی ،صدارت ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر، خواجہ عزیزاحمد کریں گے ،مولانا فضل الرحمن و دیگر قائدین کے اہم خطابات ہوںگے ،تیاریاں مکمل۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کی جانب سے 38سال سے قادیانیوں کے گڑھ چناب نگر میں ہونے والی 38 ویں سالانہ آل پاکستا ن ختم نبوت کانفرنس 10اکتوبرجمعرات سے چناب نگر ضلع چینیوٹ میں منعقدہورہی ہے ۔کانفرنس کی صدارت مرکزی امیر اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹرعبدالرزا ق اسکندر ،پیر ناصر الدین خاکوانی،صاحبزادہ عزیزاحمد کریں گے۔ دوروزہ کانفرنس میں جے یوآئی کے امیرمولانا فضل الرحمن ،وفاق المدارس کے قاری محمدحنیف جالندھری ،مولانا عزیزالرحمن جالندھری سمیت ملک بھرکے علما،سیاسی و مذہبی قائدین اوروکلا عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فتنہ قادیانیت کی سنگینی پر خطابات کریں گے ۔جبکہ اس کانفرنس میں شرکت کیلیے حسب معمول ضلع سانگھڑ کا ایک بہت بڑا قافلہ ٹنڈوآدم سے پاکستان ٹرین کے ذریعے آج ٹنڈوآدم سے روانہ ہوگا۔ اس قافلے کی قیادت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹنڈوآدم کے امیر علامہ محمد راشد مدنی کریں گے۔