دریائے سندھ میں ڈوب کا جاں بحق ہونے والے 6 بچوں کے ورثا سے اظہارتعزیت

95

سکھر(نمائندہ جسارت)چند ماہ قبل دریائے سندھ میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے 6 بچوں کے ورثا سے اظہار ہمدردی کیلیے یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کونسل اور دی چینچ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں میڈم عذرا جمال سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور بچوں کو ایصال ثواب پہنچانے کیلیے دعا اور ان کی یاد میں شمع روشن کی گئیں۔