سندھ میں ماحولیات دشمن منصوبوں پر کام ہورہا ہے، پاکستان فشر فوک فورم

91

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے کراچی سے 26 ستمبر کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے عوامی کاروان پریس کلب پہنچ گیا۔ اس موقع پر فسر فوک فورم کے چیئرمین سید محمد علی شاہ نے کہا کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے سندھ کا ماحول بری طرح متاثر ہورہا ہے، ہم ماحولیات کا تحفظ چاہتے ہیں۔ اس وقت دنیا کو سب سے بڑا چیلنج ماحولیاتی تبدیلی کا ہے، پوری دنیا اس مسئلے سے دوچار ہے۔ پاکستان بھی اس حوالے سے عالمی برداری کے ساتھ ماحولیات کے تحفط کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات اور جدوجہد کے باوجود ملک خصوصاً سندھ میں ماحولیات دشمن منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ سمیت ملک بھر کے ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے علمی اقدامات کیے جائیں۔