شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف نیب کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

103

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن )کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کیلیے ایک اور امتحان آ گیا، سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیل کی سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر نیب اپیلیں کی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ ساڑھے 5 ماہ 22 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے عدالت عظمیٰمیں میاں شہباز شریف کیخلاف صاف پانی اور آشیانہ اسکینڈلز میں ضمانت کی منسوخی کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی آشیانہ ہائوسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس بنچ کیس کی سماعت کی تھی اس کے سربراہ جسٹس ملک شہزاد احمد تھے۔عدالت نے شہباز شریف کی آشیانہ ہاسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں اور فواد حسن فواد کی صرف آشیانہ ہاسنگ اسکیم میں ضمانت منظور کی تھی جبکہ عدالت نے شہباز شریف کو 2 کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف /کیسز