سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے خود تقسیم ہوجائیں گے، نواز شاہ

133

چوہڑ جمالی (نمائندہ جسارت) آج کراچی میں تحفظ سندھ ریلی میں سندھ کے عوام بھرپور شرکت کریں گے، عمران خان حکومت چلانا نہیں جانتا، وہ صرف ایک کھلاڑی ہے، عالمی اداروں کے مطابق سندھ میں صحت کی صورتحال انتہائی خراب ہے، سندھ نازک دور سے گزر رہا ہے، سندھ کے ٹکرے کرنے والے خود مٹ جائیں گے، جئے سندھ قومی محاذ کے وائس چیئرمین نواز شاہ بھاڈائی کی پریس کانفرنس۔ جئے سندھ قومی محاذ کے مرکزی وائس چیئرمین نواز شاہ بھاڈائی کی شاہ بندر پریس کلب میں تحفظ سندھ ریلی کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر نواز شاہ نے کہا کہ سندھ کی حالت بدترین ہے، محکمہ صحت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جبکہ محکمہ تعلیم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے، سندھ میں ترقیاتی کام کے ثمرات، پانی اور دیگر سہولیات عوام کو نہیں مل رہے۔ محکمہ تعلیم کو چوروں اور لٹیروں کے حوالے کیا گیا ہے۔ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے خود تقسیم ہوجائیں گے۔ سندھ کی وحدانیت پر حملہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ تحفظ سندھ ریلی میں سندھ کے عوام بھرپور شرکت کریں گے۔