نقطہ نظر

360

ٹریفک کی روانی اور کتا مار مہم چلائی جائے
کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم شہریوں کے لیے پریشانی اور ذہنی اذیت کا باعث ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ٹریفک پولیس کی تعداد بہت کم ہے۔ ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی اتنی ہی نفری تعینات کی جائے جتنی پی ایس ایل کے لیے کی گئی تھی۔ دوسرا ایک مسئلہ کراچی کی گلیوں میں کتوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے، کافی عرصے سے کتا مار مہم بھی نہیں چلائی گئی۔ کتے کے کاٹنے کے کئی واقعات سامنے آئے، رات کے وقت نماز کے لیے جاتے ہوئے اور موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے کتے لگنے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ اس کا علاج کوئی آسان کام نہیں ہے، عوام جو پہلے ہی مہنگائی کے طوفان میں گھرے ہوئے ہیں وہ اتنے مہنگے علاج کو کیسے برداشت کرسکتے ہیں۔ برائے مہربانی ان کتوں کا کوئی مناسب انتظام کریں۔
سعدیہ شعیب، نارتھ ناظم آباد، کراچی