ہڑتالی ڈاکٹرزکا ‘آزادی مارچ ‘ میں بھرپورشرکت کا اعلان

352

پشاور : خیبرپختونخوا حکومت کیلئے نئی مشکل ،ہڑتالی ڈاکٹروں کا جے یو آئی کے’آزادی مارچ ‘کی حمایت اور دھرنے میں بھرپورشرکت کا اعلان کردیاہے۔

خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کی جانب سے اعلان اس وقت سامنے آیا جب وہ صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلئے گئے ،ملاقات میں کے پی ڈاکٹرز نے جے یو آئی ف کے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کا اعلان بھی کیا۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے ڈاکٹروں کے وفد نے اسلام اباد مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹروں کے وقف میں شریک پروفیسر ڈاکٹر موسیٰ کلیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹرز احتجاج میں بھرپورشرکت کریں گےجبکہ دھرنا کے دوران مارچ کی شرکاء کو علاج و معالجہ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

اس موقع پر سبراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ہر شعبہ کے افراد موجودہ حکومت سے تنگ ہیں،آزادی مارچ میں ہر طبقہ فکرکے لوگ شریک ہوں گے۔