جیکب آباد، ریونیو ملازم کے قاتل پولیس اہلکار کو قید اور جرمانہ

461

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی ماڈل کورٹ نے ریونیو ملازم کے قاتل پولیس اہلکار کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ جیکب آباد کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن اور ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج ذوالفقار علی شیخ کی عدالت نے چار سال قبل رشتے کے تنازع پر ریونیو ملازم توفیق دایو کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار غلام حسین بروہی کو عمر قید اور پانچ لاکھ معاوضے کے طور پر ورثا کو ادا کرنے کی سزا سنائی معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال قید کاٹنا ہوگی یاد رہے کہ ائر پورٹ تھانے کی حدود افضل کھوسو روڈ پر مسلح افراد نے ریونیو ملازم توفیق دایو کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی رفیق دایو کی مدعیت میں 15جنوری 2015ء کو سات ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا، جس میں پولیس اہلکار غلام حسین بروہی، غلام سرور، غلام قادر، ندیم، دلمراد،محمد صدیق،اور محمد اسماعیل نامزد ہیںسزا غلام حسین بروہی کو سنائی گئی جبکہ دیگر ملزمان تاحا ل روپوش ہیں۔